پنجاب میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جس کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مہم کا انعقاد پنجاب کے 11 اضلاع میں کیا جارہا ہے جن میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ ، ملتان، راجن پور، رحیم یارخان ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی اور اوکاڑہ شامل ہیں جبکہ ان اضلاع کو وائرس کی گردش کو سامنے رکھتے ہوئے مہم میں شامل کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیو پروگرام سربراہ سندس ارشاد کہتے ہیں کہ اکتوبر سے پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پولیو وائرس کے نمونے منفی ہونا شروع ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی بہت سا کام باقی ہے ، پولیو کو شکست دینے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے جبکہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو کی ٹیموں سے تعاون کریں۔
واضح رہے کہ اس پولیو مہم میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
0 Comments