سندھ حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاون لگانا سمجھ سے باہر ہے، عثمان ڈار

عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی بجائے صوبے میں مکمل لاک ڈاون لگانا سمجھ سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ سندھ حکومت کا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی بجائے صوبے میں مکمل لاک ڈاون لگانا سمجھ سے باہر ہے، بغیر منصوبہ بندی لاک ڈاون انفورس کروانے سے نہ صرف سندھ سرکار کی اپنی رٹ متاثر ہوئی ہے بلکہ عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ دیہاڑی دار مزدور کاروبار، روزگار اور معیشت سب متاثر ہوا ہے
۔

Post a Comment

0 Comments