وفاقی وزیر علی زیدی نے ڈیپ فشنگ کے لائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیا


کراچی(پہچان نیوز)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈیپ فشنگ کے لائسنس کسی غیر ملکی کو نہیں صرف پاکستانیوں کو ہی جاری کریں گے، ماہی گیر کسی ایک کی سزا پاکستان کو نہ دیں۔ کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 244گلستان جوہر میں لگائے گئے ویکسی نیشن کیمپ میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرعلی زیدی نےکہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے ) بہت اچھا کام کر رہی ہے،اگر کوئی ایک غلط کام کر دے تو سب برے نہیں ہوتے،ماہی گیروں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مشترکہ اجلاس بلایا ہے, سب مل کر مسائل حل کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد 12 ناٹیکل مائل پر کام کرتے ہیں.انہوں نے کہا ہے کہ ڈیپ سی کے لائسنس تو ہم نے کسی کو دیئے ہی نہیں، لائسنس دیں گے تو پاکستانی ماہی گیروں کو ہی دیں گے، ماہی گیروں سے مذاکرات کے لیے محمود مولوی صاحب گئے ہیں، ماہی گیروں نے کسٹمز اور پی ایم ایس اے کے خلاف احتجاج کیا، ماہی گیروں کا احتجاج میری ٹائم کے خلاف نہیں تھا. پورٹ قاسم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم نے 2017ء میں 6ارب منافع کمایا، جبکہ 2020ء میں 20ارب ٹیکس جمع کرایا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کورونا وائرس سے مجھے زیادہ تکلیف ہوئی، قوم سے اپیل کرتاہوں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ویکسی نیشن کروائیں، احتیاط کریں اور ماسک ضرور پہنیں، ہم نے اپنے حلقے میں اب تک 70ہزار کے لگ بھگ ویکسین لگائی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments