راولپنڈی میں گرینڈ آپریشن، منشیات کے 6 بڑے ڈیلر گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر ہوش اڑ جائیں

 


راولپنڈی (پہچان نیوز ) پولیس نے گرینڈ آپریشن کرکے منشیات کے چھ بڑے ڈیلرز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کے مطابق راولپنڈی کے نواحی گاؤں ڈورے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 100 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران منشیات کے چھ بڑے ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے پانچ ہزار 600 گرام ہیروئن، دو کلو گرام چرس اور ایک گن برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران پوچھ گچھ کیلئے 15 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments