ریاض (پہچان نیوز) سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے دوران جان گنوانے والے طبی عملے کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ ریال (ایک لاکھ 33 ہزار ڈالر) کی امداد کا اعلان کردیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ امداد ملکی و تارکین وطن، سرکاری و نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام طبی عملے کے کارکنان کے لواحقین کو دی جائے گی۔وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شعبہ طب میں خدمات انجام دینے والے کارکنان نے کوروناوائرس کی وَبا کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کی مہم میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ سعودی عرب ان کی قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔

0 Comments