ناسا نے زمین پر مریخ جیسا ماحول بنا دیا

 

نیو یارک ( پہچان نیوز) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے زمین پر مریخ کی طرز کا ماحول اور مسکن بنانے پر کام شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ہے کہ مستقبل میں مریک پر رہائش کے انسانی صحت پر ہونے والے اثرات کا مطالعہ کیا جا سکے ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن سپیس سینٹر میں تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی مریخ کی رہائش گاہ بنائی گئی ہے جس میں جلد ہی رہنے کیلئے رضا کاروں کے نام مانگے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق رضا کار اس مسکن میں فرضی مشن پر کام کریں گے جس میں انہیں سپیس واک ، رہائش سے باہر رابطے کیلئے محدود ذرائع ، خوراک اور وسائل سمیت آلات کی خرابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان رضا کاروں کو ایک سال تک یہاں رہنا ہو گا اور انہیں ناسا کی جانب سے پیسے بھی ادا کئے جائیں گے ۔تجربے کا مقصد مستقبل میں مریخ پر جانے والوں کی صحت اور کارکردگی کا مطالعہ کرنا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments