ہسپتال میں داخل نواز شریف سے ذاتی معالج کو ملنے سے روکا جاتا، ہم نے عدالت سے اجازت لی تھی ، عطا تارڑ

لاہور (پہچان نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا حکومت کے شب و روز نواز شریف کا نام الاپتے گزرے ہیں ، نواز شریف جب لاہور کے ہسپتال میں داخل تھے تو ان کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا ،ہم نے عدالت سے اجازت لی تھی ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ڈی جی نیب اور دوسرے اہلکار سیل میں جا کر نوا زشریف سے ملے ، نواز شریف کا پہلا بلڈ ٹیسٹ نیب کی زیر حراست ہی ہوا تھا ، انہوں نے ہی نواز شریف سے کہا کہ آپ کے پلیٹ لیٹس کم ہیں،میاں صاحب کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہ نیب تحویل میں ہی تھے ، نیب اور حکومت کی مشترکہ تحویل میں ہی میاں نواز شریف کی حالت بگڑی تھی ۔ پنجاب حکومت ہی روز کہتی تھی کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کم ہو رہے ہیں 


Post a Comment

0 Comments