کراچی (پہچان نیوز )کراچی کے نجی بینک میں عملے نے لاکروں میں پڑے کروڑوں روپے کے زیورات نقلی سے تبدیل کر دیے ، پولیس نے مقدمہ درج رکے منیجر سمیت عملے کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک خاتون افسر بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی بینک کے عملے نے 28صارفین کے 55کروڑ روپے کے بدلے رکھے گئے زیورات کو تبدیل کردیا، بینک کے ہیڈ آفس سے آڈٹ کیلئے آنے والی ٹیم پر دوران چیکنگ راز افشاں ہوا کہ لاکر میں موجود سیل شدہ 5بیگوں میں اصل کی بجائے سونے کے پانی سے ملمع شدہ زیورات موجود ہیں جس کے بعد پولیس کو بلایا کر مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق بینک میں موجود233 لاکرز میں سے اب تک 150چیک کئے جا چکے ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر عملے سے بھی تفتیش جاری ہے ۔

0 Comments