پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو کارکردگی دکھانا ہو گی، مخالفت میں نہیں خدمت میں آگے بڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کی گفتگو
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے پی پی 164 سے ن لیگی امیدوار پنجاب اسمبلی چودھری زین شوکت ڈگراں کی ملاقات، ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان، طلحہ عثمان سدھو بھی موجود تھے
چودھری شجاعت حسین کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار، پارٹی جو بھی ذمہ داری سونپے گی اس پر پورا اتروں گا، میرے والد مرحوم چودھری شوکت ڈگراں بھی چودھری خاندان کی خدمات کے معترف تھے: زین شوکت ڈگراں
#ParvezElahiOfficial #Pakistan #PML #PMLQ #Punjab #ZainShaukatDagran
0 Comments