المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے پاکستان سمیت بالخصوص پنجاب کے مختلف اضلاع میں اجتماعی قربانیوں کا گوشت نادار لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔





المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین عبدالزاق ساجد،سابق وفاقی وزیر الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر غلام قادر فیاض کے تعاون سے پورے پاکستان بلخصوص پنجاب میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا گیا۔المصطفی کے ذمہ داران نے یہ گوشت غریب بستیوں میں جا کر تقسیم کیا۔
اوکاڑہ میں المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد اسلم ندیم رانا کی قیادت میں مرزا محمد یونس،عامر مشتاق چوہدری،عبدالستارخاں جیلودھی،غلام رسول مغل اور محمد عتیق اسلم رانا نے اجتماعی قربانیوں کا گوشت، محلہ مصیبت پورہ،محلہ احمد اباد، صابری کالونی، چک نمبر 39 تھری آر اور منصورہ آباد میں تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر غلام قادر فیاض صدرالمصطفیٰ پنجاب نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکریہ گزار ہیں کہ جس نے اپنی مخلوق کی خدمت کی توفیق بخشی۔انہوں نے کہا ان قربانیوں کا مقصد ان آبادیوں میں گوشت کو پہنچانا تھا یہاں صرف عید الاضحی کے موقع پر ہی گوشت کھایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور کروانا کی وجہ سے متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور ان کی قربانی کی استطاعت بھی ختم ہو گئی۔انہوں نے المصطفی کے زمہ داران کو یہ ذمہ داریاں احسن انداز سے سر انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا المصطفی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے جن میں ہونٹ ،تالو کٹے بچوں کی فری پلاسٹک سرجری،بنائی عام کرنے کے فری آئی سرجری بمعہ لنز،اجتماعی شادیوں کا اہتمام، ڈیلسز سنٹر اور کرونا وائرس کے ٹیسٹ فری کیئے جاتے ہیں انہیں اہل ثروت کو المصطفی کی معاونت کرنے کی ضرورت پر زوردیا

Post a Comment

0 Comments