تحریر:محمد عتیق اسلم
میں حالاتِ حاضرہ سے متاثر ہوکراکثر تحریر لکھ دیاکرتا ہوں۔چائیے کسی کو پسند آئے یانہ۔لیکن خیر صبح سے اس سوچ میں گم تھا کہ اپنی تحریر کو کسی طرح سے شروع کرو.اک محفل میں تھا تو وہاں باتوں باتوں میں ایک فقرہ زبانپرآگیا'' سکھتا وہی ہے جس نے پڑھا ہو سبق وقت کا ''اس دنیا میں کسی کو کچھ سکھانے کے لیے خود کو پڑھنا پرتا ہے۔ چاہئے کوئی علم ہو یا وقت دیا ہو کوئی سبق۔وقت سب سے بڑا استاد ہے یہ ذندگی کا وہ سبق بھی سکھا دیتا ہے جو دنیا کا کوئی استاد نہیں سکھا سکتا! دنیا تجربات کی صورت روز ایک نیا ورق ھمارے سامنے رکھتی ھے اور وقت استاد کی طرح ہمیں سبق سکھاتا ہے یعنی ہاتھ سے گیا وقت اور کمان سے نکلا تیر واپس نہیں آتا اور اور بنی آخرالزمان، نے بھی وقت کی اہمیت پر فرمایا، دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے، وقت اورصحت (صحیح البخاری). آج کی دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ رہتے ہوئے دیکھ رہا ہوں کہ وہ کس طرح اپنے اوقات کو ضائع کر رہے ہیں۔ حالانکہ ایک دن وہ بھی تھا کہ زمام کار ان کے ہاتھ میں تھی۔ اسلامی فرائض و آداب وقت کی قدرو قیمت اور اسکی اہمیت کو اپنے ہر مرحلے میں بلکہ ہرجزو میں بھر پور طریقے سے واضع کرتے ہیں اور انسان کے اندر کائنات کی گروش اور شب و روز کی آمد ورفت کے ساتھ وقت کی اہمیت کا احساس اور شعور بیدار کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وقت برق رفتار ہوتاہے اور گزرا ہوا وقت پھر واپس نہیں آتا اور نہ ہی اس کاکوئی بدل ہوتا ہے اس لئے یہ انسان کی سب سے قیمتی متاع ہے۔وقت بعض اوقات انسان کو ایسے موڑ پہ لے آتا ہے جہاں اسکے اردگرد موجود لوگ ہوتے ہوئے بھی موجود نہی ہوتے یا پھر وہ اپنی ہی موج مستی میں اتنا مگن ہوتا ہے کہ اسے کسی کی موجودگی کا احساس تک نہی رہتالیکن وقت ایک ایسا استاد ہے جو جب آتا ہے سب کو پڑھا،سکھا کر چلاجاتا ہے۔ ویسے تو انسان کسی بھی شعبے میں بغیر استاد کے آگے نہیں بڑھ سکتا لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو وقت انسان کا سب سے بڑا استاد ہوتا ہے اپنی غلطیوں پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہیں کرتا بلکہ ان سے سیکھنے کی کوشش کر تا ہوں۔ معاشرے میں اچھے برے انسان ہر جگہ ہوتے ہیں بعض دفعہ لوگ سمجھانے کے باوجود نہیں سمجھتے لیکن انہیں ایسی ٹھوکر لگتی ہے کہ وہ خود ہی سمجھ جاتے ہیں۔ انسان کی سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہوتی ہے کہ وہ اہم ہے، وہ خاص ہے اور اس کی اہمیت ہے. یہ سوچ اسے قبر میں لے جاتی اور بے رحم وقت اس کی قبر کا نشان تک مٹا دیتا ہے۔

0 Comments