اتحادِ امت سب سے بڑی طاقت،ضرورت

تحریر:محمد عتیق اسلم
آغیرت کے پردے اک بار پھر اُٹھادیں
بچھڑوں کو پھر ملادیں نقش دوئی مٹادیں
آج میں مسلہ فلسطین پرلکھنے جارہا ہوں اور اس سے پہلے میں آپ سب نوجوانوں سے مخاطب ہونا چاہتاہوں کہ یہ آج کا نوجوان اقبال کا شاہین ہےخرد مندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہے کہ میں اس فکر میں رہتا ہوں میری انتہا کیا ہے آج کےنوجوان اسکے پاس مشامِ تیز بھی ہے، گفتارِ دلبرانہ بھی اور کردارِ قاہرانہ بھی،کیونکہ میرا اور اقبال کا ایمان یہی کہتا ہے کہ’’کم کوش ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی‘‘ اور وہ لوگ جن کو آہِ سحر بھی نصیب ہو، اور سوزِ جگر بھی، وہ زندگی کے میدان میں کبھی نہیں ہارتے۔اتحاد کی حرارت سخت سے سخت چیز کو موم کی طرح پگھلا دیتی ہے ۔ اتحاد سے انسان کے اندر ایک خاص قسم کا تعمیری جذبہ پیدا ہوتا ہے جو دِلوں میں حوصلے اور ہمت کو بڑھاتا ہے۔اتحاد سے کمزوروں کی ہمت بڑھتی ہے اور سب یک زبان ہو کر ایک ہی جذبے کے تحت کام کرتے ہیں ۔مثل مشہور ہے کہ ایک اکیلا اور دو گیارہ، یعنی اگر دو لوگ مل کر ایکا کر لیں تو ان کی طاقت اکیلے فرد سے گیارہ گُنا ہو جاتی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اتحاد و اتفاق میں کتنی طاقت پو شیدہ ہے۔یوں تو یہ ایک چھوٹا سا لفظ ہے مگر اتنا جامع ہے کہ اس میں ایک جہان پوشیدہ ہے ۔ اس کی کئی مثالیں ہمیں اپنے ارد گرد ہی نظر آتی ہیں خود ہی د یکھئیے کہ بارش کے ایک ننھے سے قطرے کی کیا اہمیت ہے مگر جب یہ ہی قطرے مل کر سمندر کی شکل اختیار کر لیں تو اس کی طاقت کے آگے کوئی چیز بھی ٹہر نہیں سکتی۔34 اسلامی ممالک کے مشترکہ فوج کو بیت المقدس کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں اتر کر امریکہ اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا چاہئیےاور مسلمانوں,اگرھم 313 خالص مسلمان بن جائیں تو میرے خیال میں اس ٹرمپ کےلے بہت کافی ھیں مگر سوال یہ ہے ایسے مسلمان کہاں سے لائیں اس کےلے سب سے پہلے میں خود میرا تن من دھن اسلام کی خاطر حاضر ہے باقی 312 دل گردہ رکھنے والے میدان آ جائیں امریکہ چیز ھی کیا ھے اللہ کی طاقت بڑی ہے ٹرمپ کایہ فیصلہ امریکہ اور امریکہ کےہامیوں کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انشاءاللہ۔
اب تو بارُود کا اِک ڈھیر بنی ہے دنیا
اب تو باقی ہے فقط ایک دھماکہ ہو نا
اب کسی طوفاں کی آمد ہے یہی آثار کہتے ہیں
جہاں تک فلسطینی معاملے میں پاکستان کے کردار کا تعلق ہے تو ہمیں یہ بات جان لینی چاہیے کہ پاکستان دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے ۔ اس لحاظ سے پاکستان کو امت مسلمہ کی قیادت کا شرف حاصل ہے اور ہمارے حکمرانوں کو بغیر کسی خوف و خطر اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین رکھتے ہوئے امت مسلمہ کا یکجا کرنا ہوگا۔ بلکہ اس کی قیادت کرنا ہو گی اوریقینا ہمیں عالمِ اسلام کی پاکستان سے وابستہ امیدوں کا بھرم رکھنا ہو گا۔
اللہ پاک ٹر مپ کو زلیل و رسوا کرے آمین



Post a Comment

0 Comments