پیمرا نے اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کی براہ راست کوریج پر نیوز چینلز بند کر دیے

پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے والے ادارے پیمرا نے اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کی براہ راست کوریج کرنے پر نجی نیوز چینلز کو بند کر دیا ہے
پیمرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں انھوں نے پیمرا قوانین کی متعلقہ شق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'فیض آباد میں جاری آپریشن کی براہ راست کوریج سے اجتناب برتیں۔'
سنیچر کی صبح تقریباً آٹھ بجے شروع ہونے والے آپریشن کی براہ راست کوریج تمام نجی ٹی وی چینلز پر دکھائی جا رہی تھی جس میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں اور اس دوران ہونے والی توڑ پھوڑ کو نشر کیا جا رہا تھا۔بعض ٹی وی چینل جھڑپوں کو ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی دیکھا رہے تھے۔ اس وقت وفاقی دارالحکومت میں صرف سرکاری نیوز چینل کی نشریات کیبل پر دکھائی جا رہی ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
خیال رہے کہ پیمرا قوانین کی شق آٹھ (آٹھ) کے مطابق: 'قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کسی بھی جاری آپریشن کی براہ راست کوریج کرنے کی ممانعت ہے اور وہ اپنے چینلز پر صرف وہی معلومات نشر کر سکتے ہیں جس کی اجازت آپریشن کرنے والے ادارے کے انچارج نے دی ہو۔'
پیمرا نے اپنے نوٹیفیکشن میں مزید کہا کہ ٹی وی چینلز اپنے عملے کی حفاظت کے اقدامات کریں اور انھیں کسی قسم کے خطرے میں نہ ڈالیں۔ ’







Post a Comment

0 Comments