مجھے خادم حسین رضوی کو نہیں دیکھنا؟


خادم حسین رضوی صاحب کے تقریباً تمام پیجز کھنگالنے کہ بعد میں اس نقطہ پر پہنچا ہوں کہ
تحریک لبیک یا رسول ﷺ کہ دھرنے کو سپورٹ کرنا ہر مسلمان کا دینی اخلاقی فرض بنتا ہے,,
بات ناموسِ رسالت کی آئے گی وہاں اگر مولانا طارق جمیل صاحب راونڈ سے مارچ سٹارٹ کریں گے تو ان کو بھی سپورٹ کی جائے گی,
اگر ڈاکٹر طاہرالقادری یا حافظ سعید بھی ناموسِ رسالتِ کیلئے گھر سے نکلیں گے تو ہر مسلمان کو ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہئے,
لیکن افسوس صد افسوس جب بات ناموسِ رسالت کہ غداروں کو ایکسپوز کرنے کی آئی تو ویل چیر پر صرف خادم حسین رضوی ہی نکلا۔۔

میں کراچی میں مولانا الیاس عطار قادری صاحب کو بھی دیکھتا رہا,,
میں نے راونڈ کہ اجتماع میں لاکھوں لوگوں کو دین اسلام کی بقا اور سربلندی کیلئے بلندوبالا دعوے کرتے بھی سنا,,
میں نے ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی طویل کانفرنسز کا بھی جائزہ لیا,,لیکن * .......
خادم حسین رضوی کے علاوہ کسی ملا کو یہ شرف حاصل نہ ہوسکا کہ وہ حکومتی ایوانوں پر پریشر ڈالیں اور للکاریں کہ نکالو ان غداروں کو جنہوں نے سوچی سمجھی سازش کہ تحت ناموسِ رسالت کہ حلفِ نامہ سے چھیڑ خانی کی,,
پاکستان اسلام کہ نام پر بنا تھا اور اتنا بڑا ظلم ہونے کہ بعد کیا بحثیت مسلمان ہمارا حق نہیں بنتا کہ ان حکمران کہ گریبان پکڑے جائیں اور زاھد حامد اور رانا ثناءاللہ جیسے بے غیرتوں کو الٹا لٹکایا جائے؟؟

خادم حسین رضوی صاحب کے دھرنے کو مسلکی بنیادوں پر تنقید کا نشانہ بنانا نہایت غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہے,
دھرنے کا واحد ایجنڈا ہی یہ ہے کہ *ناموسِ رسالت کہ حلف نامہ کہ ساتھ جس نے چھیڑ خانی کی اسے عوام کہ سامنے لایا جائے,,اور جو اس سازش میں شریک ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے,,یہی تو ہم سب چاہتے ہیں تو پھر ہم کیوں بیہودہ اور بکواس قسم کی کمپئن کا حصہ بن رہے ہیں؟؟؟ کیوں؟؟؟؟
خادم حسین کے گزشتہ دھرنے کہ کلپس چلا کر اس دھرنے کی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں؟کیوں؟؟؟؟ ؟
کیا اس دھرنے کا مقصد اقتدار ہے؟؟ کیا اس دھرنے کی کامیابی کہ بعد خادم حسین رضوی کو وزارتِ عظمیٰ مل جائے گی؟؟؟
نہیں نہیں صاحب
اگر یہ دھرنا کامیاب ہوگا تو پاکستانی عوام کہ سامنے وہ مردود چہرے ضرور آئیں گے جن کی ایما پر حلفِ نامہ میں ردوبدل کی کوشش کی گئی,,

میں تمام قارئین سے ریکوسٹ کرتا ہوں کہ بطورِ مسلمان اس دھرنے کو بھرپور سپورٹ کریں,,
یہی ہمارے ایمان کا تقاضہ بھی ہونا چاہئے,,
زندگی چار دن کی ہے
کل سب نے اس ربّ جلیلﷻ کے سامنے پیش ہونا ہے,
کم از کم ہمارے نامہ اعمال میں یہ تو درج ہو کہ جب ناموسِ رسالت کی بات آئی تھی تو ہم نے حق کا علم بلند کیا تھا,,

مجھے خادم حسین رضوی کو نہیں دیکھنا
مجھے یہ دیکھنا ہے کہ وہ کس مقصد کیلئے نکلے ہیں ,,

Post a Comment

0 Comments