لبیک یا رسول اللہ اور سنی تحریک ، انجمن طلباء اسلام نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر گذشتہ 20 روز سے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا ہوا تھا جس کے خلاف حکومت نے سنیچر کی صبح آپریشن شروع کیا ہے۔
اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک حکام کے مطابق سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال میں 95 زخمیوں، اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں چار اور راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں 12 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد سکیورٹی اہلکاروں کی ہے






0 Comments