فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب, بند کردیے گیے



 پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کے بعد ملک بھر میں فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب
کو بھی انٹرنیٹ براؤزر پر بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیمرا نے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم اسلام آباد دھرنے کی براہ راست کوریج کرنے پر دیا ہے جس میں میڈیا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا کہا گیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کےبعد مختلف علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات بند ہوگئیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو انٹرنیٹ براؤزر پر بند کردیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین موبائل ایپلی کیشنز کےذریعے فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments