سی پیک کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دینگے ، وزیر داخلہ کی چینی سفیر کو یقین دہانی



 سی پیک کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دینگے ، وزیر داخلہ کی چینی سفیر کو یقین دہانی 

اسلام آباد( پہچان نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے چین کے سفیر نونگ رونگ کو یقین دہانی کرائی کہ پاک چین اکنامک کوریڈور سی پیک ) کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر خارجہ شیخ رشید سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ملاقات میںداسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ معاملے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے چین کے سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کریں گے ، سی پیک کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان اور چین کے تعلقات کے درمیان دنیا کی کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں ، چینی شہریون کو سہولیات فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کے مشکور ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments