* بیوروکریٹس ٹارزن بننے کی کوشش نہ کریں یہ پارلیمنٹ ہے جنگل نہیں۔ چودھری پرویز الہی
* آئین پاکستان کے مطابق کیبنٹ ایوان کو جواب دہ ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی
* بیوروکریٹس کسی غلط فہمی میں نہ رہیں وارننگ دیتا ہوں کہ ایوان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم سزا بھی دے سکتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی
* سب کے رائیٹس ہیں اور جو لاکھوں لوگوں کے نمائندے ہیں ان کے کوئی رائٹس نہ ہوں ایسا نہیں ہو سکتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی
* جب تک پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوتا روزانہ اجلاس ملتوی ہوتا رہے گا۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب اسمبلی کے ایوان سے خطاب۔
* میں نے کل سے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں مگر ابھی تک ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی
* کیا یہ بیوروکریٹس، پارلیمنٹ کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں- سپیکر کا وزیر قانون سے استفسار۔
* گرفتار رکن اسمبلی نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ ہونے کے بارے میں رکن اسمبلی سعید اکبر نوانی کے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا اظہار خیال۔
0 Comments