انجمن طلباء اسلام ‏(ATI)

نبیﷺ کے عشق سے جو ہمیں ڈارئیے گا
ہمارا اِک اِک نوجوان اسے یہ بتلائے گا 
قافلہ انجمن طلبہ اسلام کا اِک یہ بھی اصول ہے
غلامیء رسول میں موت بھی قبول ہے
انجمن طلبہ اسلام مکمل طور پر ایک غیر سیاسی طلبہ تنظیم ہے جو دائیں اور بائیں بازو کی طاقت کو مسترد کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اسلام کے نفاذ کے لیے کام کر رہی ہے۔
انجمن طلبہ اسلام نے 1988ء میں جب طلبہ یونین کے الیکشن ہوئے تو پاکستان بھر سے نشتیں جیت کر طلبہ کے حق میں بہت سارے فلاحی اور اصلاحی پروگراموں کا انعقاد کروایا۔
تعلیمی اداروں میں تلاوت کے بعد نعت پڑھنے کی ترغیب بھی انجمن طلبہ اسلام ہی نے دی اور قانون منظور کروائے۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں بھی تلاوت کے بعد نعت پڑھنے کا قانون 2007ء میں ATI کے ہی ایک سابقہ رکن نے انجام دیا۔
انجمن طلبہ اسلام نے جہادِ کشمیر کے لیے ابابیل فورس کو تشکیل دیا جس میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے اور ابھی بھی یہ کشمیر میں انڈیا کے خلاف جہاد میں مصروفِ عمل ہے۔

Post a Comment

0 Comments