غلط سے غلط انسان کیلئے بھی اصلاح کا واحد راستہ محبت ہے ۔تنقید اور تلخی چاہے کتنی حق پر کیوں نہ ہو، وہ اصلاح کیلئے کارگر ثابت نہیں ہوتی،وہی انسان بہتر ہے جسکے پاس نصیحت کیلئے الفاظ کے بجائے اچھا عمل اور اچھا کردار ہو. ہم اچھا بولیں اوراچھا سوچیں کیونکہ بدگمانی اور بد زبانی دو ایسے عیب ہیں جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتےہیں انسانیت وه چیز هے جو دشمن کو بهی سهارا دینے پر مجبور کر دیتی هے اور احساس وه چیز هے جس میں غیروں کا بهی دُکھ آپ کو اپنا لگتا هے.اپنے اخلاق کو پهول جیسا بنالو اور کچھ نہیں تو پاس بیٹهنے والا خوشبو تو حاصل کرے.پتا ھے صحیح راستے کبھی بھی آسان نہیں ہوتےآسانیاں تو ہمیشہ غلط راستوں میں ہوتیں ہیں شیطان دکھاتا ھے ہمیں وہاں وہ سب جو ہم آئیڈیل ایمیجن کرتےاور ہوتا وہ حقیقت میں ایمیجنری ھے.سراسر دھوکہ اللہ پر توکل کریں اور صحیح راستہ چنیں شروع شروع میں مشکل ہوگی آپکو چیک کرنے کیلئے ہوتا وہ سب آیا کہ دل سے موڑ لیا ھے وہ؟چاہ کتنی ھے؟؟؟اسکے بعد سب خود بہ خود آسان ہوتا جائیگاکیونکہ میرے اللہ کا وعدہ ھے!!!! "بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ھے"وہی لوگ انمول ہیں جو خیرکی خبر دیتے ہیں-پریشانی میں دلاسہ اور بھروسہ دیتے ہیں- عقل کی بات کرتےہیں ھمیشہ تنہائی میں اصلاح کرتےہیں کوئی لالچ نہیں رکهتے - ایسےلوگ قیمت سےنہیں قسمت سے ملتے ہیں.کبھی کسی کو یہ مت بتائیں کہ اس کا ہونا آپ کیلئے کتنا ضروری ہےخاموش رہیں امیدیں نا لگائیں خدشات بڑھ جائیں گے بےسکونی رگوں میں اذیت بن کر ناچے گی کبھی کسی کو اپنے جینے کی وجہ نا بنائیں."
دعا:اے میرے رب سلامتی ہو ان لوگوں پر اور ان پیاروں پر جو ہمیشہ صبح ہوتے ہی میری دعاؤں میں آ جاتے ہیں اور مجھے ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں الله پاک ان کی حفاظت فرما اُن کو اپنی ذات کے سوا کسی کا محتاج نا کرنا ــــ آمین

0 Comments