لاہور ( پہچان نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور جہانگیرترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے عون چوہدری کے استعفے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتے ہیں ، دباوڈال کراستعفے لینے سے پارٹی کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ تھے، ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے اگر ہم سے بھی استعفے طلب کیے گئے تو تیار ہیں،استعفے دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مشترکہ فیصلہ کریں گے۔

0 Comments