گرل فرینڈ کے شادی کی پیشکش ٹھکرائے جانے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا

 

گرل فرینڈ کے شادی کی پیشکش ٹھکرائے جانے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا

ممبئی (پہچان نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گرل فرینڈ کی جانب سے شادی کی پیشکش ٹھکرائے جانے پر نوجوان نے فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کے بعد خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تھانے شہر سے تعلق رکھنے والے انکش پوار کا تین سال سے ایک لڑکی کے ساتھ معاشقہ تھا۔ انکش ایک ہسپتال میں وارڈ بوائے تھا اور اس نے اپنی سیونگز کی ساری رقم بھی اپنی گرل فرینڈ کو دے دی تھی۔انکش نے تین سال کے رشتے کے بعد لڑکی سے شادی کیلئے کہا تو اس نے پیشکش کو مسترد کردیا اور انکش کو مر جانے کیلئے کہا۔ اس کے بعد انکش نے فیس بک پر لائیو ویڈیو میں ساری کہانی سنانے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments