موجودہ سیاسی حالات سے جہانگیر ترین بھی مایوس، بڑی بات کہہ دی

لودھراں(پہچان نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جو حالات پیدا کر دیے گئے ان پر بہت دکھ ہے، میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔ لودھراں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس پر بے حد مشکور ہوں۔ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقے سے دوری کا باعث بنی، میں نے 10 سال تک ان تھک جدوجہد کی۔تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم ارکان بھی موجود تھے۔

 

Post a Comment

0 Comments