ٹوکیو اولمپکس، ارشد ندیم نے فائنل مقابلوں سے قبل قوم کیلئے پیغام جاری کر دیا

 


ٹوکیو اولمپکس، ارشد ندیم نے فائنل مقابلوں سے قبل قوم کیلئے پیغام جاری کر دیا 


لاہور (پہچان نیوز )پاکستان کے 24 سالہ نیزہ باز ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں فائنل مرحلے میں آج بھارتی حریف کے مد مقابل آئیں گے ،آج پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے اولمپکس میچ شروع ہو گا۔ تفسیلات کے مطابق ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کی واحد امید ہیں۔ انہوں نے کوالیفائنگ راو¿نڈ گروپ بی میں 6 85.1 میٹر نیزہ پھینک کر ٹاپ کیا اور فائنل راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی کیا، فائنل مقابلے آج ہونگے۔ارشدندیم کا ذاتی بہترین فاصلہ 86.38 میٹر ہے اور میڈل حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، یہ ان کا ذاتی تیسرا بہترین فاصلہ ہے، انہوں نے کٹھمنڈو میں ساو¿تھ ایشین گیمزریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اوربراہ راست ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔آج کے مقابلے کے حوالے سے ارشد ندیم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیولین تھروفائنل،مقابلے کیلئے بھرپورتیاری ہے،کامیابی کیلئے دعاو¿ں پرقوم کاشکرگزارہوں،فائنل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا، قوم کومایوس نہیں کروں گا۔ارشد ندیم کے والد کا کہناتھا کہ پورے پاکستان کی دعائیں ساتھ ہیں،ارشدندیم جیتے گا،وہ جیت کر آئے گا تو لاہور استقبال کیلئے خود جاﺅں گا ۔ پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس 3 ،3 بار نیزہ پھینکیں گے جس کے بعد آخری کے چار ایتھلیٹس میڈل کی دوڑ سے آو¿ٹ ہوجائیں گے جبکہ ٹاپ 8 کے درمیان مزید 3 ، 3 باری کا مقابلہ ہوگا۔ایشین گیمز 2018کے برانز میڈلسٹ اور ساو¿تھ ایشین گیمز 2019 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پلیئرز آرڈر میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔ تین باریوں پر ایلی منیشن کے بعد پوزیشن کی بنیاد پر ایتھلیٹس کا آرڈر ترتیب دیا جائےگا۔پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جن کی پرسنل بیسٹ 86.39 ہے انہیں ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں شامل مضبوط ا±میدوار قرار دیا جارہا ہے تاہم ان کو بھارت کے نیرج چوپڑا ور جرمنی کے عالمی نمبر ایک جوہانیس ویٹر سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments