اہور( ( پہچان نیوز ))وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں معاو ن خصوصی کے عہدے پر برقرار رہنے یا چھوڑنے سے متعلق فیصلے کو ایک بار پھر کچھ روز کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آ پ کو وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں،خواہش ہے آپ پنجاب میں بھی سیاسی امورکی انجام دہی میں معاونت کریں،جس پرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جہاں فیصلہ کرے گی اور جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھاوں گی اور قیادت جو بھی حکم دے گی اس کی تعمیل کروں گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں ذمہ داری دینی ہے یاوہ پنجاب میں اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی اس حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ میں مشاورت کے بعدآئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ ہوگا۔

0 Comments