ترکی کے مختلف صوبوں میں آگ، مقامی افراد اپنے گھر اور سیاح ہوٹل چھوڑنے پر مجبور

ترکی میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے بعد متاثرہ دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ چھٹیوں پر آئے سیاح بھی اپنے ہوٹلوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں
ترکی میں بحیرہ روم اور بحیرہ ایجئن کے ساحلوں پر قائم ریزورٹس اور آس پاس کے دیہات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے انھیں خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ چھٹیوں پر آئے سیاح بھی اپنے ہوٹلوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں
28 اور 29 جولائی کے درمیان ترکی کے 21 صوبوں میں 63 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی
حکام کا کہنا ہے کہ 63 مقامات پر بھڑکنے والی آگ میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ 20 مقامات پر آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آیا ان میں سے بعض جگہوں پر آگ دانستہ طور پر تو نہیں لگائی گئی تھی۔اب تک چار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ درجنوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ جنگلوں میں آگ کے واقعات میں سینکڑوں جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ترکی کے وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں وقت لگ سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments