نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں ملزم واجد نے گداگر خاتون نسیم بی بی سے زیادتی کی اور اس کے گلے پر چھری پھیر دی۔ اس کے علاوہ ملزم نے متاثرہ کے 14 ماہ کے بیٹے گلفام کو بھی چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ متاثرہ خاتون دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ دوسری جانب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
0 Comments