بھائی کی زندگی

```تحریر: محمد عتیق اسلم```
رشتہ ہم بہن بھائی کا،کبھی میٹھا، کبھی کھٹا،کبھی روٹھنا،کبھی منانا ،کبھی دوستی،کبھی جھگڑا،کبھی رونا اور کبھی ہنسنایہ رشتہ ہے پیار کا. گھر کے لئے ہر فرد ایک الگ شان کا مالک ہوتا ہے اگر ان میں سے کوئی ایک نہ ہو گھر سونا سونا لگتا ہے،ماں باپ،بہن بھائی،اور اگر سب کے سب گھر میں موجود ہوں تو گھر کی رونق میں چار چاند لگے رہتے ہیں۔ ایک بیٹی کا وجود صرف صرف والدین کے لئے ہی نہیں بلکہ اپنے بھائی یا بہن کے لئے بھی بہت ضروری ہوتا ہے اگرچہ بچوں کی تربیت تو والدین ہی کو کرنا ہوتی ہے لیکن لڑکی اپنی مخصوص عطوفت و احساسات سے اپنے دیگر بہن بھائیوں کی تربیت میں مؤثر ہوسکتی ہے۔ اور زندگی میں بہت سی اہم چیزوں کو بھی اہمیت نہیں دی جاتی نہ ان کے فوائد و نقصانات پر کبھی توجہ دی جاتی ہے۔ رشتہ داریاں بھی اسی زمرے میں آتی ہیں اگرخونی رشتوں کی بات کی جائے، تو ان کی اہمیت و افادیت سے بھلا کس کو انکار ہو سکتا ہے۔ کہتے ہیں کہ وہ شخص بہت خوش نصیب ہوتا ہے، جسے اپنے میسر ہوتے ہیں، کیوں کہ خونی اور سگے رشتے قدرت کا انتہائی خوب صورت اور لازوال عطیہ ہوتے ہیں، جن کی قدر ہم پر لازم ہوتی ہے۔  ماں باپ کے بعداگرکوئی محبت اورخوبصورتی بھرارشتہ ہے تو وہ ہے بہن بھائی کا۔لیکن محبت کو مجسم دیکھنا ہو تو ایک بہن کی آنکھوں میں دیکھی جا سکتی ہے ۔بھائی کے لہجے سے سمجھی جا سکتی ہے. بھائی چارے پر مشتمل معاشرے کی بنیاد باہمی محبت ہے۔بھائی اور بہن کا رشتہ اٹوٹ رہتاہے۔ بھائی کو کچھ ہو جائے تو بہن رونے لگتی ہے جبکہ بہن پر کوئی آفت آجائے تو بھائی بے قرار ہوجاتا ہے۔ بچپن میں بھائی اور بہن آپس میں لڑتے اور جھگڑتے رہتے ہیں اور پھر کچھ دیر بعد دونوں گھل مل بھی جاتے ہیں۔ بچپن میں بھائی بہن کی لڑائیوں سے گھر کی رونق برقرار رہتی ہے ان بچپن کی لڑائیوں کو پیار ومحبت کی علامت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ بہن بیمار ہوتی تو بھائی کا سکون برباد ہوجاتا ۔بھائی اداس ہوتا تو بار بار بہن پوچھتی ہے ۔بھائی کیا ہوا اداس کیوں ہو ۔بچپن کے دن کتنے حسین ہوتے ہیں، ان کی یادیں کبھی آنکھوں میں آنسو لاتی ہیں تو کبھی چہرے پر مسکراہٹ ۔بہنیں تو بھائیوں کے لیے دعاؤں کی ایسی پاکیزہ کتاب ہو تی ہیں ۔بھائی رعب و دبدبہ والا ہوتا ہے ۔حق جمانے والا ،ہر بات پر اعتراض کرنے والا ہوتا ہے ۔آپ کے آنے جانے ،پہننے اوڑھنے ، یہاں تک کہ بولنے چالنے پر بھی اعتراض کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ بھائی کیسے بھی ہوں بہنوں کا مان ہوتے ہیں ۔ ان کا ہر رویہ بہنوں کے لۓ محبت کا حقدار ہوتا ہے ۔  اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا کوئی عمل ان کو دکھ پہنچانے کا سبب نا بنے.کیوں کہ ان  بھائیوں کی زندگی بہن سے ہوتی ہے

Post a Comment

0 Comments